رانا احمد شہید — شاعر کی تصویر

ہیں سوال و جواب پر پہرے — رانا احمد شہید

شاعر

تعارف شاعری

ہیں سوال و جواب پر پہرے

ہیں سوال و جواب پر پہرے
‏ذکر شبنم ، گلاب پر پہرے
‏تب سے آنکھوں میں اک جلن سی ہے
‏جب سے ٹھہرے ہیں خواب پر پہرے
‏خود تو واعظ نشے میں چور رہیں
‏ہم جو مانگیں، شراب پر پہرے
‏حسن کی سلطنت کے وہ حاکم
‏پھر ہوں کیسے جناب پر پہرے
‏ان کی باتوں سے گونجتی ہے فضا
‏اور اپنے خطاب پر پہرے

Hain sawal o jawab par pehre

Hain sawal o jawab par pehre
Zikr-e-shabnam, gulab par pehre
Tab se aankhon mein ik jalan si hai
Jab se thehre hain khwab par pehre
Khud to waaiz nashe mein choor rahein
Hum jo maangen, sharab par pehre
Husn ki saltanat ke wo hakim
Phir hon kaise janab par pehre
Un ki baaton se goonjti hai fiza
Aur apne khitab par pehre

شاعر کے بارے میں

رانا احمد شہید

رانا احمد شہید معاصر اردو ادب اور اعلیٰ تعلیم کے میدان کی ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے تدریس، تحقیق اور تخلیقی ادب تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 25 جون 1978ء کو پیدا ہونے والے رانا احمد شہید نے انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے ایم اے، جامعہ گجرات سے ایم فل اور بعد ازاں آسٹریلیا کی ایونڈیل یونیورسٹی اور چ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام