رانا احمد شہید — شاعر کی تصویر

ہر طرف اضطراب دیکھاہے — رانا احمد شہید

شاعر

تعارف شاعری

ہر طرف اضطراب دیکھاہے

ہر طرف اضطراب دیکھاہے
‏اک بھیانک سا خواب دیکھا ہے
‏تاب جس کی نہ لا سکا کوئی
‏آج اسکو بے تاب دیکھا ہے
‏کتنے کانٹے تھے اسکے سینے میں
‏خوں میں لت پت گلاب دیکھا ہے
‏وہ جو اوروں کو وعظ کرتا ہے
‏اس کو محوِ شراب دیکھا ہے
‏پھر سے ہم نے امید باندھی ہے
‏پھر سے ہم نے سراب دیکھا ہے

Har taraf iztiraab dekha hai

Har taraf iztiraab dekha hai
Ek bhayanak sa khwab dekha hai
Taab jis ki na la saka koi
Aaj usko be-taab dekha hai
Kitne kaante the uske seene mein
Khoon mein lat pat gulab dekha hai
Woh jo auron ko waaz karta hai
Usko mahv-e-sharab dekha hai
Phir se hum ne umeed bandhi hai
Phir se hum ne saraab dekha hai

شاعر کے بارے میں

رانا احمد شہید

رانا احمد شہید معاصر اردو ادب اور اعلیٰ تعلیم کے میدان کی ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے تدریس، تحقیق اور تخلیقی ادب تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 25 جون 1978ء کو پیدا ہونے والے رانا احمد شہید نے انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے ایم اے، جامعہ گجرات سے ایم فل اور بعد ازاں آسٹریلیا کی ایونڈیل یونیورسٹی اور چ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام