رانا احمد شہید — شاعر کی تصویر

کرب کا سمندر ہے — رانا احمد شہید

شاعر

تعارف شاعری

کرب کا سمندر ہے

کرب کا سمندر ہے
بےبسی کا منظر ہے
جس کو دیکھو اس کا غم
دوسروں سے بڑھ کر ہے
اور وقت نے اوڑھی
بے رخی کی چادر ہے
کارواں کا کیا کہیے
راہزن ہی راہبر ہے
ایسے حال میں مرنا
زندگی سے بہتر ہے

Karb ka samundar hai

Karb ka samundar hai
Bebasi ka manzar hai
Jis ko dekho us ka gham
Doosron se badh kar hai
Aur waqt ne odhi
Be-rukhi ki chadar hai
Karwan ka kya kahiye
Rahzan hi rahbar hai
Aise haal mein marna
Zindagi se behtar hai

شاعر کے بارے میں

رانا احمد شہید

رانا احمد شہید معاصر اردو ادب اور اعلیٰ تعلیم کے میدان کی ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے تدریس، تحقیق اور تخلیقی ادب تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 25 جون 1978ء کو پیدا ہونے والے رانا احمد شہید نے انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے ایم اے، جامعہ گجرات سے ایم فل اور بعد ازاں آسٹریلیا کی ایونڈیل یونیورسٹی اور چ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام