رانا احمد شہید — شاعر کی تصویر

میں اس کی سنگدلی سمجھا نہیں تھا — رانا احمد شہید

شاعر

تعارف شاعری

میں اس کی سنگدلی سمجھا نہیں تھا

میں اس کی سنگدلی سمجھا نہیں تھا
وہ میری بے بسی سمجھا نہیں تھا
وہ میری گفتگو کو کیا سمجھتا
جو میری خامشی سمجھا نہیں تھا
میں اس کی روشنی میں جل رہاتھا
جو میری تیرگی سمجھا نہیں تھا
میں اس کے شہر بھر سے آشنا تھا
وہ میری اک گلی سمجھا نہیں تھا
محبت اس کا بس اک مشغلہ تھی
یہ میری سادگی، سمجھا نہیں تھا

Main us ki sangdili samjha nahin tha

Main us ki sangdili samjha nahin tha
Woh meri bebasi samjha nahin tha
Woh meri guftagu ko kya samajhta
Jo meri khamoshi samjha nahin tha
Main us ki roshni mein jal raha tha
Jo meri tareeki samjha nahin tha
Main us ke shehar bhar se aashna tha
Woh meri ek gali samjha nahin tha
Mohabbat us ka bas ek mashgala thi
Yh meri saadgi, samjha nahin tha

شاعر کے بارے میں

رانا احمد شہید

رانا احمد شہید معاصر اردو ادب اور اعلیٰ تعلیم کے میدان کی ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے تدریس، تحقیق اور تخلیقی ادب تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 25 جون 1978ء کو پیدا ہونے والے رانا احمد شہید نے انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے ایم اے، جامعہ گجرات سے ایم فل اور بعد ازاں آسٹریلیا کی ایونڈیل یونیورسٹی اور چ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام