رانا احمد شہید — شاعر کی تصویر

مجھے لگنے لگا ہے زندگی کا یہ سفر دھوکہ — رانا احمد شہید

شاعر

تعارف شاعری

مجھے لگنے لگا ہے زندگی کا یہ سفر دھوکہ

مجھے لگنے لگا ہے زندگی کا یہ سفر دھوکہ
جدھر بھی دیکھتا ہوں ، دیکھتا ہوں میں اُدھر دھوکہ
سفر میں ساتھ چلنے کا ارادہ کر لیا ہے تو
مجھے پہلے بتا دو مجھ کو دو گے تُم کِدھر دھوکہ
محبّت میں ہمیشہ ہر قدم پر جاگتے رہنا
کہیں پر کھا نہ جانا تُم بھی اِس سے بے خبر دھوکہ
تمھارے نام سے منسوُب جب سے زندگی کر دی
مجھے ہر شخص دیتا ہے تمھارے نام پر دھوکہ
کسی جھوٹی تسّلّی سے کبھی نہ دل کو بہلانا
کہ اِس میں بھی تو ہوتا ہے سراسر با اثر دھوکہ

Mujhe lagne laga hai zindagi ka yeh safar dhoka

Mujhe lagne laga hai zindagi ka yeh safar dhoka
Jidhar bhi dekhta hoon, dekhta hoon main udhar dhoka
Safar mein saath chalne ka irada kar liya hai toh
Mujhe pehle bata do mujh ko doge tum kidhar dhoka
Mohabbat mein hamesha har qadam par jaagte rehna
Kahin par kha na jaana tum bhi is se bekhabar dhoka
Tumhare naam se mansoob jab se zindagi kar di
Mujhe har shakhs deta hai tumhare naam par dhoka
Kisi jhooti tasalli se kabhi na dil ko behlana
Ke is mein bhi toh hota hai sarasar ba-asar dhoka

شاعر کے بارے میں

رانا احمد شہید

رانا احمد شہید معاصر اردو ادب اور اعلیٰ تعلیم کے میدان کی ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے تدریس، تحقیق اور تخلیقی ادب تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 25 جون 1978ء کو پیدا ہونے والے رانا احمد شہید نے انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے ایم اے، جامعہ گجرات سے ایم فل اور بعد ازاں آسٹریلیا کی ایونڈیل یونیورسٹی اور چ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام