رانا احمد شہید — شاعر کی تصویر

رابطے سب بحال رکھے ہیں — رانا احمد شہید

شاعر

تعارف شاعری

رابطے سب بحال رکھے ہیں

رابطے سب بحال رکھے ہیں
‏درد سارے سنبھال رکھے ہیں
‏جتنے زہریلے سانپ ہیں ہم نے
‏آستینوں میں پال رکھے ہیں
‏امتحان حیات میں کس نے
‏اتنے مشکل سوال رکھے ہیں
ذہن میں اور کچھ نہیں اپنے
بس ترے خدوخال رکھے ہیں
دیدہ و دل نکال کر احمد
اس کے قدموں میں ڈال رکھے ہیں

Raabte sab bahal rakhe hain

Raabte sab bahal rakhe hain
Dard saare sambhal rakhe hain
Jitne zehreelay saamp hain hum ne
Aasteenon mein paal rakhe hain
Imtihan-e-hayaat mein kis ne
Itne mushkil sawal rakhe hain
Zehan mein aur kuch nahin apne
Bas tere khud-o-khaal rakhe hain
Deeda o dil nikal kar Ahmed
Us ke qadmon mein daal rakhe hain

شاعر کے بارے میں

رانا احمد شہید

رانا احمد شہید معاصر اردو ادب اور اعلیٰ تعلیم کے میدان کی ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے تدریس، تحقیق اور تخلیقی ادب تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 25 جون 1978ء کو پیدا ہونے والے رانا احمد شہید نے انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے ایم اے، جامعہ گجرات سے ایم فل اور بعد ازاں آسٹریلیا کی ایونڈیل یونیورسٹی اور چ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام