تیری آنکھ کا ایک اشارہ ہوتا ہے
دل کا موسم کتنا پیارا ہوتا ہے
میرے دل پر ہاتھ ذرا رکھ کر دیکھو
ہر دھڑکن میں نام تمہارا ہوتا ہے
تیرے لب کے جام کہاں اپنی قسمت
اپنا تو خوابوں پہ گزارا ہوتا ہے
جب بھی بیٹھے تیری زلف کی چھائوں میں
موسم گل پھر صرف ہمارا ہوتا ہے
جیت گیا وہ سب کچھ دنیا میں احمد
عشق میں جان و دل جو ہارا ہوتا ہے
رانا احمد شہید
Teri aankh ka ek ishara hota hai
Dil ka mausam kitna pyara hota hai
Mere dil par hath zara rakh kar dekho
Har dhadkan mein naam tumhara hota hai
Tere lab ke jaam kahan apni qismat
Apna to khwabon pe guzara hota hai
Jab bhi baithe teri zulf ki chhaon mein
Mausam-e-gul phir sirf hamara hota hai
Jeet gaya wo sab kuchh duniya mein Ahmed
Ishq mein jaan o dil jo haara hota hai
رانا احمد شہید معاصر اردو ادب اور اعلیٰ تعلیم کے میدان کی ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے تدریس، تحقیق اور تخلیقی ادب تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 25 جون 1978ء کو پیدا ہونے والے رانا احمد شہید نے انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے ایم اے، جامعہ گجرات سے ایم فل اور بعد ازاں آسٹریلیا کی ایونڈیل یونیورسٹی اور چ...
مکمل تعارف پڑھیں