راشد ڈوگر

شاعر

تعارف شاعری

دِل

‏خدائی راز ہے یہ دِل
‏ادائے ناز سے بِسمِل
‏کہ ذکرِ یار سے کامِل
‏جفائے کار میں شاِمل
‏کسی کی یاد سے جھِلمِل
‏انوکھے دیس کا ساحِل
‏کہ چشمِ عشق کا یہ تِل
‏خودی لیلیٰ خودی محمِل
‏سدا تنہائی پر مائِل
‏سجائے درد کی محفل
‏کہ اپنا آپ ہی حاصِل
‏ہے اپنی آپ ہی منزِل

راشد ڈوگر