وہاں بھی زہر زباں کام کر گیا ہوگا
کہ آدمی تھا وہ باتوں سے ڈر گیا ہوگا
تھی میں بھی اس پہ ہنسی مل کے اس جہاں کے ساتھ
یہ سن کے شرم سے شاید وہ مر گیا ہوگا
ہزار بار سنا پھر بھی دل نہیں مانا
کہ میرے پیار سے دل اس کا بھر گیا ہوگا
نئے مکین ہیں اب واں اسے خبر کب تھی
بڑے خلوص سے وہ میرے گھر گیا ہوگا
کوئی دریچہ کھلا رہ گیا تھا آندھی میں
مرا وجود یقیناً بکھر گیا ہوگا
وہ جانتا تو ہے محفل کے بھی سبھی آداب
جو دیکھ کر نہیں اٹھا تو ڈر گیا ہوگا
نہ ہو جو سطح پہ ہلچل تو اس سے یہ نہ سمجھ
چڑھا ہوا تھا جو دریا اتر گیا ہوگا
Wahan bhi zehr-e-zabaan kaam kar gaya hoga
Ke aadmi tha woh baton se dar gaya hoga
Thi main bhi us pe hansi mil ke is jahan ke saath
Yeh sun ke sharm se shayad woh mar gaya hoga
Hazar baar suna phir bhi dil nahin mana
Ke mere pyar se dil us ka bhar gaya hoga
Naye makeen hain ab waan use khabar kab thi
Bade khuloos se woh mere ghar gaya hoga
Koi daricha khula reh gaya tha aandhi mein
Mera wujood yaqeenan bikhar gaya hoga
Woh jaanta to hai mehfil ke bhi sabhi aadab
Jo dekh kar nahin utha to dar gaya hoga
Na ho jo satah pe halchal to is se yeh na samajh
Chadha hua tha jo dariya utar gaya hoga
شبنم شکیل اردو کی معروف شاعرہ، ادیبہ، نقاد اور ماہرِ تعلیم تھیں جنہوں نے جدید اردو غزل اور نظم میں نسائی احساسات، محبت، تنہائی، داخلی کرب، سماجی شع...
مکمل تعارف پڑھیں