افتخار احمد

افتخار احمد

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

دل نے رنج و ملال اپنائے

دل نے رنج و ملال اپنائے ہم نے سارے زوال اپنائے دیکھ بیٹھا ہوا ہوں میں اب تک صرف تیرا خیال اپنائے تجھ سا اب دوسرا نہیں ہےناں کون تیرا جمال اپنائے اس کو سارے جواب ازبر تھے اس نے پھر بھی سوال اپنائے رائیگاں ہو گئے سبھی آخر ہم نے جتنے کمال اپنائے

شاعر: زین شکیل — پیشکش: افتخار احمد

‹ کلام کی فہرست پر واپس