افتخار احمد

افتخار احمد

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

تم ہنسو تو دن نکلے، چپ رہو تو راتیں ہیں

تم ہنسو تو دن نکلے، چپ رہو تو راتیں ہیں​ کس کا غم، کہاں کا غم، سب فضول باتیں ہیں​ ​اے خلوص میں تجھ کو کس طرح بچاؤں گا​ دشمنوں کی چالیں ہیں، ساتھیوں کی گھاتیں ہیں​ ​تم پہ ہی نہیں موقوف، آج کل تو دنیا میں​ زیست کے بھی مذہب ہیں، موت کی بھی ذاتیں ہیں​

شاعر: مصطفی زیدی — پیشکش: افتخار احمد

‹ کلام کی فہرست پر واپس