ایم سعید

ایم سعید

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہے

آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہے راگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے دل دوانہ ہو گیا ہے دیکھ یہ صبح بہار رسمسا پھولوں بسا آیا انکھوں میں نیند ہے شیر عاشق آج کے دن کیوں رقیباں پے نہ ہوں یار پایا ہے بغل میں خانۂ خورشید ہے غم کے پیچھو راست کہتے ہیں کہ شادی ہووے ہے حضرت رمضاں گئے تشریف لے اب عید ہے عید کے دن رووتا ہے ہجر سیں رمضان کے بے نصیب اس شیخ کی دیکھو عجب فہمید ہے سلک اس کی نظم کا کیوں کر نہ ہووے قیمتی آبروؔ کا شعر جو دیکھا سو مروارید ہے

شاعر: آبرہ شاہ مبارک — پیشکش: ایم سعید

‹ کلام کی فہرست پر واپس