ایم سعید

ایم سعید

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

دل دار اس کو خواہ دل آزار کچھ کہو

دل دار اس کو خواہ دل آزار کچھ کہو سنتا نہیں کسو کی مرا یار کچھ کہو غمزہ ادا نگاہ تبسم ہے دل کا مول تم بھی اگر ہو اس کے خریدار کچھ کہو شیریں نے کوہ کن سے منگائی تھی جوئے شیر گر امتحاں ہے اس سے بھی دشوار کچھ کہو ہر آن آ مجھی کو ستاتے ہو ناصحو سمجھا کے تم اسے بھی تو یک بار کچھ کہو اے ساکنان کنج قفس صبح کو صبا سنتے ہیں جائے گی سوئے گلزار کچھ کہو عالم کی گفتگو سے تو آتی ہے بوئے خوں بندہ ہے اک نگہ کا گنہ گار کچھ کہو سوداؔ موافقت کا سبب جانتا ہے یار سمجھے مخالف اس کو کچھ اغیار کچھ کہو

شاعر: محمد رفیع سودا — پیشکش: ایم سعید

‹ کلام کی فہرست پر واپس