راجا اکرام قمر

راجا اکرام قمر

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

تم سے رخصت طلب ہے مل جاؤ

تم سے رخصت طلب ہے مل جاؤ کوئی اب جاں بلب ہے مل جاؤ لوٹ کر اب نہ آ سکیں شاید یہ مسافت عجب ہے مل جاؤ دل دھڑکتے ہوئے بھی ڈرتا ہے کتنی سنسان شب ہے مل جاؤ اس سے پہلے نہیں ہوا تھا کبھی دل کا جو حال اب ہے مل جاؤ خواہشیں بے سبب بھی ہوتی ہیں کیا کہیں کیا سبب ہے مل جاؤ کون اب اور انتظار کرے اتنی مہلت ہی کب ہے مل جاؤ

شاعر: شبنم شکیل — پیشکش: راجا اکرام قمر

‹ کلام کی فہرست پر واپس