نایاب

نایاب

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

کر سکے کیا عقل میرے غم کے جانے کا علاج

کر سکے کیا عقل میرے غم کے جانے کا علاج کام کب آتا ہے دیوانوں کو سیانے کا علاج رنگ گل کی آگ پر دامن نہ مار اے باد صبح کیا کریں گی بلبلیں پھر آشیانے کا علاج حق کو کب پہنچے نہ باندھے جب تک ان زلفوں سے دل کیوں کہ ہو زنجیر بن ایسے دیوانے کا علاج گر طہارت چاہتا ہے تو خدا کے واسطے کاٹ سر لوہو سے اپنے کر نہانے کا علاج شیشۂ دل کے تئیں اپنے سنبھالے رکھ یقیںؔ پھر کرے گا کون اس کے ٹوٹ جانے کا علاج

شاعر: انعام اللہ خاں یقین — پیشکش: نایاب

‹ کلام کی فہرست پر واپس