ارے پاگل ۔۔۔ سنو
خدا کے لئے
مجھ سے تم واپس لے لو
چاروں طرف جو بکھری پڑی ہیں
یہ سوچیں تمہاری، یہ باتیں تمہاری
جنوں میں لپٹے یہ خواب تمہارے
یہ عذاب لمحے، یہ راتیں تمہاری
ارے پاگل ۔۔۔ سنو
خدا کے لئے
مجھے تم واپس لوٹا دو
مرا وہ اکیلا پن
میری وہ تنہائی
راجہ اکرام قمر