راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

امید

چلو ۔۔۔۔آج
تھوڑی باتیں کرتے ہیں
مسکراتے ہوئے
تمہاری بولتی تصویر سے ہم
چلو۔۔۔۔ آج
تھوڑا رو لیتے ہیں
گلے لگ کر
اپنی روتی تقدیر سے ہم
اس یقین اور امید کے ساتھ
کہ اگلے سال
انشاء اللہ
مانیں گے تمہاری سالگرہ کے
اسی کلینڈر کی تاریخ کو
ایک ساتھ، یکجان ،مسکراتے ہوئے
جنت کی پرسکون وادیوں میں
چلو ۔۔۔۔۔آج
تھوڑا مسکرا لیتے ہیں ۔

راجہ اکرام قمر