سپیکرز
ایمان
ہوسٹ
ثنا سوئٹ
کو ہوسٹ
نور مائیر
کو ہوسٹ
افتخار احمد
آئیڈیا
آدرش
آزاد
امل خان
ایم سعید
پرشانت
خیال
راجا اکرام قمر
شہزاد
عطیر
کریسنٹ
ملک
نایاب
واصف سیفی
یادرفتگان
ثنا سوئٹ کا پیش کردہ کلام
علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا
علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا تم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا عدو کو چھوڑ دو پھر جان بھی مانگو تو حاضر ہے تم ایسا کر نہیں سکتے تو ایسا ہو نہیں سکتا ابھی مرتے ہیں ہم جینے کا طعنہ پھر نہ دینا تم یہ طعنہ ان کو دینا جن سے ایسا ہو نہیں سکتا تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں مرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا دم آخر مری بالیں پہ مجمع ہے حسینوں کا فرشتہ موت کا پھر آئے پردا ہو نہیں سکتا نہ برتو ان سے اپنائیت کے تم برتاؤ اے مضطرؔ پرایا مال ان باتوں سے اپنا ہو نہیں سکتا