پروین ام مشتاق

واعظ شراب و حور کی الفت میں غرق ہے پروین ام مشتاق

20 April 2026

19سپیکرز
307لسنرز

سپیکرز

پرشانت کا پیش کردہ کلام

بازی پہ دل لگا ہے کوئی دل لگی نہیں

بازی پہ دل لگا ہے کوئی دل لگی نہیں یہ بھی ہے کوئی بات کبھی ہاں کبھی نہیں جس نے کچھ احتیاط جوانی میں کی نہیں عقل سلیم کہتی ہے وہ آدمی نہیں دل مانگو تو جواب ہے ان کا ابھی نہیں گویا ابھی نہیں کا ہے مطلب کبھی نہیں واعظ کو لعن طعن کی فرصت ہے کس طرح پوری ابھی خدا کی طرف لو لگی نہیں عاشق پر ان کا ایک ذرا سا ہے التفات اور وہ بھی اس طرح کہ کبھی ہے کبھی نہیں جیسا کہ آپ چاہتے ہیں شخص پاک و صاف ایسا تو شہر بھر میں کوئی متقی نہیں تنہا جیے تو خاک جیے لطف کیا لیا اے خضر یہ تو زندگی میں زندگی نہیں ہم سب ہیں راہگیر تصادم کا کیا سبب دنیا ہے شاہراہ کچھ ایسی گلی نہیں دل میں نشاط آئے تو چہرہ ہو تابناک جب تک جناب چاند نہیں چاندنی نہیں پرویںؔ جلاؤ شمع عمل گور کے لئے سورج کا نور چاند کے وہاں چاندنی نہیں

— پروین ام مشتاق