پروین ام مشتاق

واعظ شراب و حور کی الفت میں غرق ہے پروین ام مشتاق

20 April 2026

19سپیکرز
307لسنرز

سپیکرز

ایمان کا پیش کردہ کلام

میرے لیے ہزار کرے اہتمام حرص

میرے لیے ہزار کرے اہتمام حرص میں وہ ہوں مجھ پہ ڈال سکے گی نہ دام حرص ہے کچھ نہ کچھ ہر آدمی کو لا کلام حرص لیکن نہ اس قدر کہ بنا لے غلام حرص اے زلف پھیل پھیل کے رخسار کو نہ ڈھانک کر نیم روز کی نہ شہ ملک شام حرص واعظ شراب و حور کی الفت میں غرق ہے ہے سر سے پاؤں تک یہ ستمگر تمام حرص دل چھین عاشقوں کے مگر ہوشیار رہ ایسا نہ ہو کہ دل کو بنا لے غلام حرص ناقص رہیں گے سارے تلون سے کاروبار کرنے نہ دے گی تجھ کو یہاں کوئی کام حرص قبضہ اٹھائے گی نہ دل روزگار سے جب تک نہ زندگی کا کرے اختتام حرص مدت سے اشتیاق ہے بوس و کنار کا گر حکم ہو شروع کرے اپنا کام حرص پرویںؔ لگی ہوئی ہے خدا سے مجھے امید دل کو مرے بنائے نہ اپنا غلام حرص

— پروین ام مشتاق