اختر شمار

تو نے آنسو کبھی دیکھا ہے ستارا کرکےاختر شمار

17 April 2026

11سپیکرز
139لسنرز

سپیکرز

ثنا سوئٹ کا پیش کردہ کلام

ابھی دل میں گونجتی آہٹیں مرے ساتھ ہیں

ابھی دل میں گونجتی آہٹیں مرے ساتھ ہیں تو نہیں ہے اور تری دھڑکنیں مرے ساتھ ہیں تو نے ایک عمر کے بعد پوچھا ہے حال دل وہی درد و غم وہی حسرتیں مرے ساتھ ہیں ترے ساتھ گزرے حسین لمحوں کی شوخیاں وہی رنگ و بو وہی رونقیں مرے ساتھ ہیں مرے پاؤں میں ہیں زمین کی سبھی گردشیں سبھی آسمان کی سازشیں مرے ساتھ ہیں مرے ذہن میں ہیں محبتوں کے وہ رات دن وہ اذیتیں وہ نوازشیں مرے ساتھ ہیں جو بچھڑتے لمحوں شمارؔ تو نے کیے بہت وہ تمام شکوے شکایتیں مرے ساتھ ہیں

— اختر شمار