اختر عثمان عہدِ حاضر کے اُن اہم اردو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو شاعری کو سماجی شعور، فکری گہرائی اور داخلی کرب کے نئے زاویے عطا کیے۔...