سپیکرز
ایمان
ہوسٹ
ثنا سوئٹ
کو ہوسٹ
نور مائیر
کو ہوسٹ
افتخار احمد
آئیڈیا
امل خان
ایم سعید
حسین بلوچ
حماد ابراہیم
راجا اکرام قمر
زاہدحسین
سجاد رضا
سید جینٹلمین
شہزاد
غالب
فائیٹر
کریسنٹ
گلشن شیرازی
نایاب
ندیم بخاری
نگاہ بسمل
یادرفتگان
گلشن شیرازی کا پیش کردہ کلام
ترغیب
رسیلے جرائم کی خوشبو مرے ذہن میں آ رہی ہے رسیلے جرائم کی خوشبو مجھے حد ادراک سے دور لے جا رہی ہے جوانی کا خوں ہے بہاریں ہیں موسم زمیں پر! پسند آج مجھ کو جنوں ہے نگاہوں میں ہے میرے نشے کی الجھن کہ چھایا ہے ترغیب کا جال ہر اک حسیں پر رسیلے جرائم کی خوشبو مجھے آج للچا رہی ہے! قوانین اخلاق کے سارے بندھن شکستہ نظر آ رہے ہیں حسین اور ممنوع جھرمٹ مرے دل کو پھسلا رہے ہیں یہ ملبوس ریشم کے اور ان کی لرزش یہ غازہ..... یہ انجن نسائی فسوں کی ہر اک موہنی آج کرتی ہے سازش مرے دل کو بہکا رہی ہے! مرے ذہن میں آ رہی ہے رسیلے جرائم کی خوشبو!