خمار بارہ بنکوی

قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)

02 January 2026

13سپیکرز
240لسنرز

سپیکرز

انتظار حسین کا پیش کردہ کلام

اے موت انہیں بھلائے زمانے گزر گئے

اے موت انہیں بھلائے زمانے گزر گئے آ جا کہ زہر کھائے زمانے گزر گئے او جانے والے آ کہ ترے انتظار میں رستے کو گھر بنائے زمانے گزر گئے غم ہے نہ اب خوشی ہے نہ امید ہے نہ یاس سب سے نجات پائے زمانے گزر گئے کیا لائق ستم بھی نہیں اب میں دوستو پتھر بھی گھر میں آئے زمانے گزر گئے جان بہار پھول نہیں آدمی ہوں میں آ جا کہ مسکرائے زمانے گزر گئے کیا کیا توقعات تھیں آہوں سے اے خمارؔ یہ تیر بھی چلائے زمانے گزر گئے

— خمار بارہ بنکوی