خمار بارہ بنکوی

قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)

02 January 2026

13سپیکرز
240لسنرز

سپیکرز

حسین بلوچ کا پیش کردہ کلام

دل کو تسکین یار لے ڈوبی

دل کو تسکین یار لے ڈوبی اس چمن کو بہار لے ڈوبی اشک تو پی گئے ہم ان کے حضور آہ بے اختیار لے ڈوبی عشق کے کاروبار کو اکثر گرمیٔ کاروبار لے ڈوبی حال غم ان سے بار بار کہا اور ہنسی بار بار لے ڈوبی تیرے ہر مشورے کو اے ناصح آج پھر یاد یار لے ڈوبی چار دن کا ہی ساتھ تھا لیکن زندگی اے خمارؔ لے ڈوبی

— خمار بارہ بنکوی