ناشاد کانپوری

ذرا تم مسکرا تو دو کہ رنگ آسماں بدلے ناشاد کانپوری

28 April 2026

17سپیکرز
150لسنرز

سپیکرز

ثنا سوئٹ کا پیش کردہ کلام

کون ہے راجہ کون ہے رانی

کون ہے راجہ کون ہے رانی جھوٹی ہے سب پریم کہانی کیا کہئے اب پریم کہانی ہائے زمانہ ہائے جوانی حسن و جوانی دونوں فانی ایک فسانہ ایک کہانی تیری حقیقت راز ہی اب تک کس نے اپنی ذات ہی جانی کیا ہے باطن کیا ہے ظاہر کون ہے باقی کون ہے فانی امرت رس ہیں ان کی باتیں مدرا کا مدھ ان کی جوانی مدت گزری دل کو لٹائے کیا چھیڑیں اب بات پرانی مردہ دل میں کیوں آس آئے کیا دیں سوکھے دھان کو پانی جیسی گزری اچھی گزری کیا دہرائیں رام کہانی دے ہی دیا ناشادؔ انہیں دل تم نے کسی کی ایک نہ مانی

— ناشاد کانپوری