ناشاد کانپوری

ذرا تم مسکرا تو دو کہ رنگ آسماں بدلے ناشاد کانپوری

28 April 2026

17سپیکرز
150لسنرز

سپیکرز

افتخار احمد کا پیش کردہ کلام

حسن حسن صفات کیا جانے

حسن حسن صفات کیا جانے عاشقی کے نکات کیا جانے ہو گیا جو کسی کا سودائی وہ حیات و ممات کیا جانے دل کا ایمان اور ہی کچھ ہے عاشقی ذات پات کیا جانے بادۂ دل فروز سے توبہ شیخ راز حیات کیا جانے ہاں لگا دی ہے جان کی بازی عشق ناشادؔ مات کیا جانے

— ناشاد کانپوری

پھر ہوا سودا دل ناشاد کیا

پھر ہوا سودا دل ناشاد کیا آ گیا بھولا کوئی پھر یاد کیا ہم قفس کچھ سعی آزادی بھی کر ہر گھڑی پھر شکوۂ صیاد کیا بھا گئیں کیوں دہر کی رنگینیاں ہو گیا ذوق نظر برباد کیا عکس رنگیں ہے نگاہ شوق کا اور شرح عالم ایجاد کیا ذرے ذرے کا جگر ہے چاک چاک اور ہوگی عشق کی روداد کیا زندگی ہے وقف سعیٔ رائیگاں اور مجھ ناشادؔ کی روداد کیا

— ناشاد کانپوری