فرحت عباس شاہ

کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)

09 December 2025

21سپیکرز
291لسنرز

سپیکرز

ندیم بخاری کا پیش کردہ کلام

کبھی سحر تو کبھی شام لے گیا مجھ سے

کبھی سحر تو کبھی شام لے گیا مجھ سے تمہارا درد کئی کام لے گیا مجھ سے مجھے خبر نہ ہوئی اور زمانہ جاتے ہوئے نظر بچا کے ترا نام لے گیا مجھ سے اسے زیادہ ضرورت تھی گھر بسانے کی وہ آ کے میرے در و بام لے گیا مجھ سے بھلا کہاں کوئی جز اس کے ملنے والا تھا بس ایک جرأت ناکام لے گیا مجھ سے بس ایک لمحے کے سچ جھوٹ کے عوض فرحتؔ تمام عمر کا الزام لے گیا مجھ سے

— فرحت عباس شاہ