فرحت عباس شاہ

کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)

09 December 2025

21سپیکرز
291لسنرز

سپیکرز

راجا اکرام قمر کا پیش کردہ کلام

رات کی مہربان فضا کی طرح

رات کی مہربان فضا کی طرح کوئی تو ڈھونڈتا ہوا کی طرح اب تری یاد، یاد آتی ہے مجھ کو بھولی ہوئی قضا کی طرح کیا کوئی اتنا پیار کرتا ہے کوئی ہوتا ہے کیا خدا کی طرح شہر میں آپ کی ضرورت تھی گم ہوئے آپ بھی وفا کی طرح گونجتا ہے کبھی کبھی فرحت میرے اندر کوئی خلا کی طرح

— فرحت عباس شاہ

راستے راستے ہوا اداس اداس

راستے راستے ہوا اداس اداس کیوں ہوئے اے خدا اداس اداس بے خیالی میں کٹ گئے موسم کوئی پھرتا رہا اداس اداس جانے کیا ہو گیا ہے فرحت کو مضطرب، چپ، فضا اداس اداس کوئی گھر سے آگیا تھکا ہارا کوئی گھر سے چلا اداس اداس کچھ نئی ہوگئی ہے دل کے ساتھ پہلے اتنا نہ تھا اداس اداس پھیلتا جا رہا تھا ہاتھوں پر کوئی رنگ حنا اداس اداس

— فرحت عباس شاہ