فرحت عباس شاہ

کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)

09 December 2025

21سپیکرز
291لسنرز

سپیکرز

وسیم بخاری کا پیش کردہ کلام

تمہارا پیار مرے چارسو ابھی تک ہے

تمہارا پیار مرے چارسو ابھی تک ہے کوئی حصارمرے چارسو ابھی تک ہے بچھڑتے وقت جو تم سونپ کر گئے تھے مجھے وہ انتظار مرے چار سو ابھی تک ہے توخود ہی جانے کہیں دور کھو گیا ہےمگر تری پکار مرے چارسو ابھی تک ہے میں جب بھی نکلا میرے پاؤں چھید ڈالے گا جو خار زار مرے چار سو ابھی تک ہے میں اب بھی گرتے ہوئے پانیوں کی قید میں ہوں اک آبشار مرے چار سو ابھی تک ہے کوئی گمان مجھے تم سے دور کیسے کرے کہ اعتبار مرے چار سو ابھی تک ہے​

— فرحت عباس شاہ