سپیکرز
ایمان
ہوسٹ
ثنا سوئٹ
کو ہوسٹ
نور مائیر
کو ہوسٹ
افتخار احمد
آئیڈیا
آزاد
امل خان
ایم سعید
پرشانت
تجمل عربی
جاسمین
حماد ابراہیم
راجا اکرام قمر
ساگر
سحر
سید جینٹلمین
شہزاد
فاران وڑائچ
گلشن شیرازی
ملک
حماد ابراہیم کا پیش کردہ کلام
سورج کی طرح قریۂ مہتاب میں آیا
سورج کی طرح قریۂ مہتاب میں آیا رات ایک عجب شخص مرے خواب میں آیا کیا لہر تھی جو مجھ کو لگا آئی کنارے کس موج سے پھر حلقۂ گرداب میں آیا یہ شہر تو صحراؤں کی سرحد پہ بسا تھا کیسے یہ خرابہ کف سیلاب میں آیا اک یاد سے روشن ہوئے دیوار و در و بام خم ایک نئی طرح کا محراب میں آیا پہلے تو دھنک رنگ میں ڈوبا افق جاں پھر منظر ہجراں بھی تب و تاب میں آیا اک شخص کہ یکتا تھا دریدہ دہنی میں ذکر اس کا مگر پیار سے احباب میں آیا