اسعد بدایونی

کچھ یہ غم خون بہاراں نہ ہوا تھا سو ہوا اسعد بدایونی

22 April 2026

15سپیکرز
141لسنرز

سپیکرز

امل خان کا پیش کردہ کلام

حریف کوئی نہیں دوسرا بڑا میرا

حریف کوئی نہیں دوسرا بڑا میرا سدا مجھی سے رہا ہے مقابلہ میرا مرے بدن پہ زمانوں کی زنگ ہے لیکن میں کیسے دیکھوں شکستہ ہے آئنہ میرا مرے خلاف زمانہ بھی ہے زمین بھی ہے منافقت کے محاذوں پہ مورچہ میرا میں کشتیوں کو جلانے سے خوف کھاتا نہیں زمانہ دیکھ چکا ہے یہ حوصلہ میرا مرے سوال سے ہر شخص کو ملال ہوا پہ حل کیا نہ کسی نے بھی مسئلہ میرا

— اسعد بدایونی