آزاد گلاٹی

آج ان آنکھوں میں دیکھا تو ملا دشت خلا آزاد گلاٹی

19 April 2026

23سپیکرز
212لسنرز

سپیکرز

ثنا سوئٹ کا پیش کردہ کلام

وہ روح کے گنبد میں صدا بن کے ملے گا

وہ روح کے گنبد میں صدا بن کے ملے گا اک دن وہ مجھے میرا خدا بن کے ملے گا بھٹکوں گا میں اس شہر کی گلیوں میں اکیلا وہ مجھ کو مرے دل کا خلا بن کے ملے گا وہ دور بھی آئے گا کہ ہر لمحۂ ہستی مجھ سے ترے ملنے کی دعا بن کے ملے گا کس زعم سے بچھڑا ہے مگر دیکھنا یہ بھی تو خود سے خود اپنی ہی سزا بن کے ملے گا اشعار میں دھڑکیں گے ملاقات کے لمحے تو سب سے مرے فن کی بقا بن کے ملے گا

— آزاد گلاٹی