سپیکرز
نور مائیر
ہوسٹ
ثنا سوئٹ
کو ہوسٹ
امل خان
کو ہوسٹ
افتخار احمد
آئیڈیا
آبدار خان
آدرش
افراسیاب
امجد حسین
ایم سعید
راجا اکرام قمر
زاہدحسین
سجاد رضا
سلیم باری
سید جینٹلمین
شہزاد
غالب
فائیٹر
کریسنٹ
گلشن شیرازی
ملک
نایاب
ندیم بخاری
یادرفتگان
سلیم باری کا پیش کردہ کلام
محبت کی دنیا میں مشہور کر دوں
محبت کی دنیا میں مشہور کر دوں مری سادہ دل تجھ کو مغرور کر دوں ترے دل کو ملنے کی خود آرزو ہو تجھے اس قدر غم سے رنجور کر دوں مجھے زندگی دور رکھتی ہے تجھ سے جو تو پاس ہو تو اسے دور کر دوں محبت کے اقرار سے شرم کب تک کبھی سامنا ہو تو مجبور کر دوں مرے دل میں ہے شعلۂ حسن رقصاں میں چاہوں تو ہر ذرے کو طور کر دوں یہ بے رنگیاں کب تک اے حسن رنگیں ادھر آ تجھے عشق میں چور کر دوں تو گر سامنے ہو تو میں بے خودی میں ستاروں کو سجدے پہ مجبور کر دوں سیہ خانۂ غم ہے ساقی زمانہ بس اک جام اور نور ہی نور کر دوں نہیں زندگی کو وفا ورنہ اخترؔ محبت سے دنیا کو معمور کر دوں