قمرجلالوی

قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ ملاقات کا دن بدلتے بدلتے (قمرجلالوی)

22 November 2025

12سپیکرز
177لسنرز

سپیکرز

ندیم بخاری کا پیش کردہ کلام

بصد خلوص بصد احترام کرتے چلو

بصد خلوص بصد احترام کرتے چلو بزرگ جب بھی ملیں تم سلام کرتے چلو ادب سے پیار سے اخلاق سے محبت سے جو دشمنی کریں ان کو بھی رام کرتے چلو دل و دماغ میں لوگوں کے نقش ہو جائیں کچھ ایسے شعر زمانے کے نام کرتے چلو خود اپنی فکر تو دنیا میں سب ہی کرتے ہیں جو دوسروں کے لئے ہوں وہ کام کرتے چلو دکھی دلوں کے لئے بن کے ابن مریم تم بلند دنیا میں اپنا مقام کرتے چلو زباں پہ مہر لگی ہو تو راہ الفت میں نگاہ شوق سے اس کو پیام کرتے چلو خدا کی بندگی عشق رسول سے نغمیؔ تم اپنے آپ پر دوزخ حرام کرتے چلو

— قمرجلالوی