جمیل الدین عالی

تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی

08 January 2026

17سپیکرز
299لسنرز

سپیکرز

مہرزادہ کا پیش کردہ کلام

تا ابد ایک ہی چرچا ہوگا

تا ابد ایک ہی چرچا ہوگا کوئی ہم سا کوئی تم سا ہوگا اسی تاریک زمیں کا منظر چاند پر چاندنی جیسا ہوگا سورج آیا ہے مری سمت مگر دوسری سمت اندھیرا ہوگا کاش پہلے سے کوئی بتلا دے کس طرح ذکر ہمارا ہوگا ایسے بیگانہ نہ سننا لوگو یہ بھی افسانہ کسی کا ہوگا وہ نہیں آئے گا اس محفل میں دور ہی دور سے سنتا ہوگا آئی بے ساختہ ہر شعر پہ داد کتنے معنی نہیں سمجھا ہوگا کون تھا جس نے رکھی تجھ سے امید ہاں تو وہ شخص مجھی سا ہوگا کون تھا ابر جو بن کر برسا ہاں تو وہ تجھ کو ترستا ہوگا کون تھا جس سے ہوئی طے منزل ہاں تو پہلے وہ بھٹکتا ہوگا کون تھا جس سے یہ شعلے بھڑکے ہاں تو وہ خوب سلگتا ہوگا تم رہو چپ کہ غزل خواں عالؔی نہ برا ہوگا نہ اچھا ہوگا

— جمیل الدین عالی