جمیل الدین عالی

تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی

08 January 2026

17سپیکرز
299لسنرز

سپیکرز

امل خان کا پیش کردہ کلام

کوئی تو شکل محبت میں سازگار آئے

کوئی تو شکل محبت میں سازگار آئے ہنسی نہیں ہے تو رونے سے ہی قرار آئے ہے ایک نعمت عظمیٰ غم محبت بھی مگر یہ شرط کہ انساں کو سازگار آئے جنون دشت پسندی بتائے دیتا ہے گزارنی تھی جو گھر میں وہ ہم گزار آئے گزارنی ہے مجھے عمر تیرے قدموں میں مجھے نہ کیوں ترے وعدوں پہ اعتبار آئے تمہاری بزم سے آ کر وہی خیال رہا ہم ایک بار گئے تم ہزار بار آئے نگاہ دوست کوئی اور بات ہے ورنہ تو بے قرار کرے اور مجھے قرار آئے ہے مطمئن بھی تو کس کس امید و بیم کے ساتھ وہ نا مراد جسے لطف انتظار آئے بتا گئی ہے جو مجھ کو وہ بے قرار نگاہ نہ کہہ سکوں گا اگر آج بھی قرار آئے یہ امتیاز ہے غالبؔ کے بعد عالیؔ کا کہ جس پہ آپ مرے ہیں اسے بھی مار آئے

— جمیل الدین عالی

تمہیں مجھ میں کیا نظر آ گیا جو مرا یہ روپ بنا گئے

تمہیں مجھ میں کیا نظر آ گیا جو مرا یہ روپ بنا گئے وہ تمام لوگ جو عشق تھے وہ مرے وجود میں آ گئے نہ ترے سوا کوئی لکھ سکے نہ مرے سوا کوئی پڑھ سکے یہ حروف بے ورق و سبق ہمیں کیا زبان سکھا گئے نہ کر آج ہم سے یہ گفتگو مجھے کیوں ہوئی تری جستجو ارے ہم بھی ایک خیال تھے سو ترے بھی ذہن میں آ گئے جو سنا کہ گھر ترے جائیں گے ترے صحن و باغ سجائیں گے مرے اشک اڑ کے ہوا کے ساتھ انہی بادلوں میں سما گئے دل شب میں صبح کی دھڑکنیں ابھی ابتدائے غزل میں تھیں کہ وہ آئے اور تمام شعر مری ہی دھن میں سنا گئے جو نہ آپ اس پہ ہوئے عیاں یہ رکھے گا ہم کو بھی سر گراں کئی بار لے کے شکایتیں مرے دوست ارض و سما گئے کئی محفلوں میں تو یوں ہوا کہ جب آئے عالؔیٔ خوش ادا جو نہ کھل سکے تو چھپے رہے جو نہ رو سکے تو رلا گئے

— جمیل الدین عالی