سپیکرز
نایاب کا پیش کردہ کلام
اے وطن کے سجیلے جوانو
اے وطن کے سجیلے جوانو میرے نغمے تمہارے لیے ہیں سرفروشی ہے ایماں تمہارا جرأتوں کے پرستار تم ہو جو حفاظت کرے سرحدوں کی وہ فلک بوس دیوار تم ہو اے شجاعت کے زندہ نشانو میرے نغمے تمہارے لیے ہیں بیویوں ماؤں بہنوں کی نظریں تم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں جیسے خاموشیوں کی زباں سے دے رہی ہوں وہ تم کو دعائیں قوم کے اے جری پاسبانو میرے نغمے تمہارے لیے ہیں تم پہ جو کچھ لکھا شاعروں نے ان میں شامل ہے آواز میری اڑ کے پہنچو گے تم جس افق پر ساتھ جائے گی آواز میری چاند تاروں کے اے راز دانو میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
جیوے جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان مہکی مہکی روشن روشن پیاری پیاری نیاری رنگ برنگے پھولوں سے اک سجی ہوئی پھلواری پاکستان جیوے جیوے پاکستان من پنچھی جب پنکھ ہلائے کیا کیا سر بکھرائے سننے والے سنیں تو ان میں ایک ہی دھن تھرائے پاکستان جیوے جیوے پاکستان بکھرے ہوؤں کو بچھڑے ہوؤں کو اک مرکز پہ لایا کتنے ستاروں کے جھرمٹ میں سورج بن کر آیا پاکستان جیوے جیوے پاکستان جھیل گئے دکھ جھیلنے والے اب ہے کام ہمارا ایک رکھیں گے ایک رہے گا ایک ہے نام ہمارا پاکستان جیوے جیوے پاکستان