بہزاد لکھنوی

یہ کفر بڑھتے بڑھتے ایمان ہو نہ جائے بہزاد لکھنوی

18 April 2026

14سپیکرز
217لسنرز

سپیکرز

امل خان کا پیش کردہ کلام

خوشی محسوس کرتا ہوں نہ غم محسوس کرتا ہوں

خوشی محسوس کرتا ہوں نہ غم محسوس کرتا ہوں مگر ہاں دل میں کچھ کچھ زیر و بم محسوس کرتا ہوں محبت کی یہ نیرنگی بھی دنیا سے نرالی ہے الم کوئی نہیں لیکن الم محسوس کرتا ہوں مری نظروں میں اب باقی نہیں ہے ذوق کفر و دیں میں اک مرکز پہ اب دیر و حرم محسوس کرتا ہوں جو لطف زندگانی مل رہا تھا گھٹتا جاتا ہے خلش جو دل میں رہتی تھی وہ کم محسوس کرتا ہوں تمہارے ذکر پر کب منحصر ہے دل کی بیتابی کسی کا ذکر ہو میں چشم نم محسوس کرتا ہوں کبھی پاتا ہوں دل میں ایک حشر درد بیتابی کبھی میں اپنے دل میں درد و غم محسوس کرتا ہوں زباں پر میری شکوہ آ نہیں سکتا زمانے کا کہ ہر عالم کو میں ان کا کرم محسوس کرتا ہوں یہ دل میں ہے جو گھبراہٹ یہ آنکھوں میں ہے جو آنسو اس احساں کو بھی بالائے کرم محسوس کرتا ہوں خوشی کی مجھ کو اب بہزاد کچھ حاجت نہیں باقی کہ غم کو بھی میں اب ان کا کرم محسوس کرتا ہوں

— بہزاد لکھنوی