انعام اللہ خاں یقین

دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین

04 February 2026

18سپیکرز
290لسنرز

سپیکرز

امل خان کا پیش کردہ کلام

گئے سب بھول شکوے دیکھ روئے یار کیا کہیے

گئے سب بھول شکوے دیکھ روئے یار کیا کہیے زباں حیرت سے میری ہو گئی بے کار کیا کہیے تبسم میں جو اس کا منہ کھلا دل بندھ گیا ووہیں مرا دل لے گیا ہنستے ہی ہنستے یار کیا کہیے اگر اس کی جگہ پہلو میں ہوتا خار بہتر تھا بہت دیتا ہے میرا دل مجھے آزار کیا کہیے جلا کر آشیاں اس فصل گل میں باغباں میرا جہنم تو نے مجھ پر کر دیا گلزار کیا کہیے یقیںؔ کے واقعے کی سن خبر وہ بد گماں بولا یہ دیوانہ تو کچھ ایسا نہ تھا بیمار کیا کہیے

— انعام اللہ خاں یقین

تیری آنکھوں کی کیفیت کو میخانے سے کیا نسبت

تیری آنکھوں کی کیفیت کو میخانے سے کیا نسبت نگہ کی گردشوں کو دور پیمانے سے کیا نسبت یہ جیوے ہجر میں وہ وصل میں بھی جی نہیں سکتا تکلف بر طرف بلبل کو پروانے سے کیا نسبت یہ وہ موتی ہیں جن کی سیپیاں آنکھیں ہیں عاشق کی مرے آنسو کو مروارید کے دانے سے کیا نسبت ارے دل مت توقع دلبروں سے رکھ ترحم کی لہو پیتے ہیں جو شخص ان کو غم کھانے سے کیا نسبت گل اس کا داغ ہے اور سرو اس کا آہ موزوں ہے یقیںؔ سے نوحہ گر کو باغ میں جانے سے کیا نسبت

— انعام اللہ خاں یقین

تیری گفتار میں تو پیار کے تیور کم تھے

تیری گفتار میں تو پیار کے تیور کم تھے کبھی جھانکا تری آنکھوں میں تو ہم ہی ہم تھے لمس کے دم سے بصارت بھی، بصیرت بھی ملی چُھو کے دیکھا تو جو پتھر تھے نرے ریشم تھے تیری یادیں کبھی ہنستی تھیں، کبھی روتی تھیں میرے گھر کے یہی ہیرے تھے، یہی نیلم تھے برف گرماتی رہی، دھوپ اماں دیتی رہی دل کی نگری میں جو موسم تھے، ترے موسم تھے مری پونجی مرے اپنے ہی لہو کی تھی کشید زندگی بھر کی کمائی میرے اپنے غم تھے آنسوؤں نے عجب انداز میں سیراب کیا کہیں بھیگے ہوئے آنچل، کہیں باطن نم تھے جن کے دامن کی ہوا میرے چراغوں پہ چلی وہ کوئی اور کہاں تھے وہ مرے ہمدم تھے میں نے پایا تھا بس اتنا ہی صداقت کا سُراغ دُور تک پھیلتے خاکے تھے، مگر مبہم تھے میں نے گرنے نہ دیا مر کے بھی معیارِ وقار ڈوبتے وقت مرے ہاتھ مرے پرچم تھے میں سرِ عرش بھی پہنچا تو سرِ فرش رہا کائناتوں کے سب امکاں مرے اندر ضم تھے عمر بھر خاک میں جو اشک ہوئے جذب ندیم برگِ گل پر کبھی ٹپکے تو وہی شبنم تھے

— احمد ندیم قاسمی