اسعد بدایونی

دعا ہم زاد ہو سکتی دیا ہم راز ہو سکتا شاہین عباس

23 April 2026

12سپیکرز
150لسنرز

سپیکرز

سید جینٹلمین کا پیش کردہ کلام

مجھے ڈھائے چلا جا مجھ کو بنائے چلا جا

مجھے ڈھائے چلا جا مجھ کو بنائے چلا جا دل لگانا تجھے آتا ہے لگائے چلا جا میرے قدموں سے تو دو چار قدم پیچھے چل میرے گرتے ہوئے لمحوں کو اٹھائے چلا جا نا میسر کا بھی ہو نام میسر کا بھی میں بلائے چلا جاتا ہوں تو آئے چلا جا ہم کہ جلنے پہ بھی تیار ہیں ڈھلنے پر بھی کام جیسے ترا چلتا ہے چلائے چلا جا اے مرے غائب و غرقاب یہ حق تیرا ہے جتنی اٹھ سکتی ہے یہ لہر اٹھائے چلا جا اب ترے دیکھنے والوں میں کوئی ہے کہ نہیں میں نہ کہتا تھا مری خاک اڑائے چلا جا سب تماشہ مرے ذمے ہے مرے جسم نژاد تو نے بس وقت بتانا ہے بتائے چلا جا یہ تری دھن میں جو گزرے تو گزرنا آ جائے اس زمیں زاد کو اتنا تو سدھائے چلا جا

— شاہین عباس