اسعد بدایونی

دعا ہم زاد ہو سکتی دیا ہم راز ہو سکتا شاہین عباس

23 April 2026

12سپیکرز
150لسنرز

سپیکرز

کریسنٹ کا پیش کردہ کلام

ایسا نہیں کہ اس نے بنایا نہیں مجھے

ایسا نہیں کہ اس نے بنایا نہیں مجھے جو زخم اس کو آیا ہے آیا نہیں مجھے دیوار کو گرا کے اٹھایا بھی میں نے تھا دیوار نے گرا کے اٹھایا نہیں مجھے میں خود بھی آ رہا تھا جگہ ڈھونڈتے ہوئے یاں تک یہ انہدام ہی لایا نہیں مجھے میرا یہ کام اور کسی کے سپرد ہے خود خواب دیکھنا ابھی آیا نہیں مجھے کل نیند میں چراغ کو ناراض کر دیا سورج نے آج صبح جگایا نہیں مجھے زنجیر لازمی ہے کہ زنجیر کے بغیر چلنا زمین پر ابھی آیا نہیں مجھے

— شاہین عباس