مصطفی زیدی

انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آو (مصطفیٰ زیدی)

10 December 2025

18سپیکرز
232لسنرز

سپیکرز

ملک کا پیش کردہ کلام

کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے

کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے غم دل مرے رفیقو غم رائگاں نہیں ہے کوئی ہم نفس نہیں ہے کوئی رازداں نہیں ہے فقط ایک دل تھا اب تک سو وہ مہرباں نہیں ہے مری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھو مرا مجلسی تبسم مرا ترجماں نہیں ہے کسی زلف کو صدا دو کسی آنکھ کو پکارو بڑی دھوپ پڑ رہی ہے کوئی سائباں نہیں ہے انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے

— مصطفی زیدی