اسماعیل راز

ساری حیرت کی حدیں توڑ کے رکھ دیں اس نے اسماعیل راز

30 April 2026

14سپیکرز
163لسنرز

سپیکرز

سید جینٹلمین کا پیش کردہ کلام

تیری محفل مری شرکت نہیں دیکھی جاتی

تیری محفل مری شرکت نہیں دیکھی جاتی کئی آنکھوں سے یہ ساعت نہیں دیکھی جاتی تیرے ہاتھوں کی مشقت پہ ترس آتا ہے تیری زلفوں کی شرارت نہیں دیکھی جاتی ڈر رہا ہوں کہ تکبر نہ کہیں دل میں پلے دیکھنے والوں کی حیرت نہیں دیکھی جاتی اپنے حق میں کسی دشمن کی طرح سوچتا ہوں یعنی مجھ سے مری شہرت نہیں دیکھی جاتی دل تو قائل نہیں تجدید محبت کا مگر تیرے چہرے کی ندامت نہیں دیکھی جاتی

— اسماعیل راز