اسماعیل راز

ساری حیرت کی حدیں توڑ کے رکھ دیں اس نے اسماعیل راز

30 April 2026

14سپیکرز
163لسنرز

سپیکرز

امل خان کا پیش کردہ کلام

طعنے

کل شب میں شہر عشق سے لوٹا جو اپنے گھر دروازے طعنے کسنے لگا میرے حال پر بولا دریچہ کیسے اکیلے ادھر جناب کیوں اور کہاں پہ چھوٹ گیا ہم سفر جناب چپ جو ہوا دریچہ تو گونجی صدائے بام اب کر سکو گے سائے تلے میرے تم قیام دیوار بولی کرکے مخاطب تمام کو محتاج ہو گیا ہے بیچارہ کلام کو اک ہو گئے دریچہ و دیوار و بام و در میں چپ ہی تھا کہ بول پڑا سارا گھر کا گھر پائی تھی کائنات ہی تم نے تو پیار میں کیوں لٹ کے پھر تم آ گئے ہو اس حصار میں

— اسماعیل راز