اسماعیل راز

ساری حیرت کی حدیں توڑ کے رکھ دیں اس نے اسماعیل راز

30 April 2026

14سپیکرز
163لسنرز

سپیکرز

ریحان کا پیش کردہ کلام

تو ٹھیک ہے چلا لیں گے دعا سلام سے کام

تو ٹھیک ہے چلا لیں گے دعا سلام سے کام ہم ایسے رکھتے ہیں ویسے بھی اپنے کام سے کام محاذ عشق پہ ملتی ہے صابرین کو فتح یہاں پہ چلتا نہیں جوش انتقام سے کام ان آتے جاتے ہوؤں سے بھلا ہم ایسوں کو کیا کہ ہم دوانوں کو مے سے غرض ہے جام سے کام ہمارا نام جنہیں ایک آنکھ بھاتا نہیں وہ بھی نکال رہے ہیں ہمارے نام سے کام رہ حیات میں چلتے ہیں پھونک پھونک کے ہم سو ہم کو کیا بھلا تجھ سے سبک خرام سے کام

— اسماعیل راز