انجم سلیمی

تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی

07 January 2026

12سپیکرز
280لسنرز

سپیکرز

سید جینٹلمین کا پیش کردہ کلام

اسے چھوتے ہوئے بھی ڈر رہا تھا

اسے چھوتے ہوئے بھی ڈر رہا تھا وہ میرا پہلا پہلا تجربہ تھا اگرچہ دکھ ہمارے مشترک تھے مگر جو دو دلوں میں فاصلہ تھا کبھی اک دوسرے پر کھل نہ پائے ہمارے درمیاں اک تیسرا تھا وہ اک دن جانے کس کو یاد کر کے مرے سینے سے لگ کے رو پڑا تھا اسے بھی پیار تھا اک اجنبی سے مرے بھی دھیان میں اک دوسرا تھا بچھڑتے وقت اس کو فکر کیوں تھی بسر کرنی تو میرا مسئلہ تھا وہ جب سمجھا مجھے اس وقت انجمؔ مرا معیار ہی بدلا ہوا تھا

— انجم سلیمی