سپیکرز
ایمان
ہوسٹ
ثنا سوئٹ
کو ہوسٹ
نور مائیر
کو ہوسٹ
افتخار احمد
آئیڈیا
امل خان
انتظار حسین
ایم سعید
حسین بلوچ
حماد ابراہیم
راجا اکرام قمر
زاہدحسین
سید جینٹلمین
فائیٹر
کریسنٹ
ملک
یادرفتگان
زاہدحسین کا پیش کردہ کلام
دن لے کے جاؤں ساتھ اسے شام کر کے آؤں
دن لے کے جاؤں ساتھ اسے شام کر کے آؤں بے کار کے سفر میں کوئی کام کر کے آؤں بے مول کر گئیں مجھے گھر کی ضرورتیں اب اپنے آپ کو کہاں نیلام کر کے آؤں میں اپنے شور و شر سے کسی روز بھاگ کر اک اور جسم میں کہیں آرام کر کے آؤں کچھ روز میرے نام کا حصہ رہا ہے وہ اچھا نہیں کہ اب اسے بد نام کر کے آؤں انجمؔ میں بد دعا بھی نہیں دے سکا اسے جی چاہتا تو تھا وہاں کہرام کر کے آؤں