محسن زیدی

بچھڑنے والوں میں ہم جس سے آشنا کم تھے محسن زیدی

18 January 2026

17سپیکرز
310لسنرز

سپیکرز

ملک کا پیش کردہ کلام

میں ایک حرف معانی کا ایک دفتر وہ

میں ایک حرف معانی کا ایک دفتر وہ میں ایک موج‌ سراب جو سمندر وہ تمام ثابت و سیار اس کے حلقہ بگوش یہ کائنات ہے اک دائرہ تو محور وہ تمام مملکتیں اس کے ہی قلمرو میں سب اس کے زیر نگیں بحر و بر کا داور وہ سروں پہ اہل کرم کے ہے ابر رحمت کا ستم‌‌ گروں کے لئے قہر کا ہے لشکر وہ کہیں ہے دن کی تپش میں شجر شجر سایہ کہیں ہے شب کے اندھیرے میں ماہ و اختر وہ کوئی مدد کو نہ آئے گا ایسی منزل ہے پناہ جاں کو ملے گی اگر ہے رہبر وہ پھر اس کی حمد و ثنا کس طرح لکھی جائے حدود‌ لفظ و معانی سے جب ہے باہر وہ کتاب دین کی تکمیل ہو چکی محسنؔ زمیں پہ بھیج چکا آخری پیمبر وہ

— محسن زیدی

میری طرح رات کو غزلیں کہا کرو

میری طرح رات کو غزلیں کہا کرو تنہائیوں میں آپ سے باتیں کیا کرو جتنا بھی دل ہو چاک سویرے سے شام تک تار ِنفس سے رات گۓ سی لیا کرو دیوار و در کے بیچ ہی گُھٹ گُھٹ کے رہ نہ جاؤ گھر سے نکل کے دشت میں گھوما پھرا کرو کیا جا کے پتھروں کو سناؤ گے اپنی بات جو بات بھی ہو خود سے ہی کہہ سن لیا کرو بے چہرگی کے دشت میں پہچان کیا بتاؤں جیسے ملے ہوا سے ہوا،آ ملا کرو یا پھینک دو اتار کے شیشے کا پیرہن یا پتھروں سے سوچ سمجھ کے ملا کرو محسنؔ کبھی جو لفظوں سے اڑنے لگیں شرار کچھ شعلہء خیال کو نم کر لیا کرو

— محسن زیدی