مبارک عظیم آبادی

دل کی بازی مات ہوئی تو جان کی بازی ہارے ہیں مبارک عظیم آبادی

29 April 2026

16سپیکرز
169لسنرز

سپیکرز

ندیم بخاری کا پیش کردہ کلام

درد دل یار رہا درد سے یاری نہ گئی

درد دل یار رہا درد سے یاری نہ گئی زندگی ہم سے تو بے لطف گزاری نہ گئی دن کے نالے نہ گئے رات کی زاری نہ گئی نہ گئی دل سے کبھی یاد تمہاری نہ گئی ہم تو خوں گشتہ تمناؤں کے ماتم میں رہے سینہ کوبی نہ گئی سینہ فگاری نہ گئی انتظار آپ کا کب لطف سے خالی نکلا رائیگاں رات کسی روز ہماری نہ گئی بخشوایا مجھے تم نے تو خدا نے بخشا نہ گئی روز جزا بات تمہاری نہ گئی لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ لیکن دن ہمارا نہ گیا رات ہماری نہ گئی

— مبارک عظیم آبادی